اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا تو آن لائن ٹیکسی سروس نے بھی معنی خیز ٹویٹ کردیا۔
کریم پاکستان نے ٹویٹ کیا "کپتان آپ کو گھر لے جانے کو تیار ہے۔" ٹیکسی سروس کے اس معنی خیز ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور مسلم لیگ ن کے حامی سوشل میڈیا صارفین نے کمپنی انتظامیہ کو کھری کھوٹی سنانا شروع کردیں۔ کریم کمپنی کو نہ صرف اپنے ٹویٹ کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے بلکہ ٹوئٹر پر "بائیکاٹ کریم" کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کریم کو اپنی مارکیٹنگ کی وجہ سے پاکستان میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل یہ کمپنی اس وقت تنقید کی زد میں آگئی تھی جب اس نے لاہور میں اپنی اشتہاری مہم شروع کی اور ایک اشتہار پر دلہنوں کیلئے پیغام لکھا کہ اپنی شادی سے بھاگنا ہو تو کریم بائک کرو۔
0 coment rios: