جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے ہمارا دماغ کمزور ہوجاتا ہے مگر چند عادتوں کو اپنا کر دماغی تنزلی کو ریورس کیا جاسکتا ہے۔
جنرل نیورولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق روزانہ اخبار پڑھنا عمر کے ساتھ آنے والی دماغی تنزلی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کافی مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس عادت سے آپ ذہنی طور پر زیادہ جوان ہوجاتے ہیں۔
امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 800 کے قریب افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی اوسط عمر 76 سال تھی۔
ان افراد کے دماغی اسکینز کیے گئے اور یادداشت کے ٹیسٹ بھی لیے گئے اور ان سے پوچھا گیا کہ گزشتہ برس انہوں نے 3 اقسام کی سرگرمیوں میں حصہ لیا یا نہیں۔
ان سرگرمیوں میں مطالعہ (اخبارات، جرائد یا کتابوں کا)، گیمز کھیلنا (بورڈ گیمز یا تاش) اور کمیونٹی کلاسز شامل تھیں۔
تحقیق میں دریافت ہوا کہ ہر ذہنی سرگرمی سے ذہنی عمر اوسطاً 13 سال کم ہوگئی، مگر مردوں میں 17 سال اور خواتین میں 10 سال کا فرق دیکھنے میں آیا۔
محققین کا کہنا ہے کہ اس طرز عمل سے الزائمر یا ڈیمینشیا جیسے امراض سے بھی تحفظ مل سکتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ الزائمر امراض کا کوئی علاج دستیاب نہیں تو اس سے بچنا ہی اہم ہے۔
0 coment rios: