کیا اپ کو معلوم ہے کہ پاکستان کے سونے کے ذخائر کتنے ارب ڈالرہے ؟



کراچی(چیغہ نیوز) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک عنایت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے سونے کے ذخائر 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سونے کے ذخائر کے حوالے سے ڈپٹی گورنر ایس بی پی عنایت حسین کا کہنا ہے کہ یہ ذخائر غیر ملکی زر مبادلہ 9.3 ارب ڈالر کے علاوہ ہیں، ابھی وہ حالات نہیں کہ ہم سونے کے ذخائر کو کیش کرا لیں۔ پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 9 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ہیں، یہ ذخائر بہت اچھے نہیں، انھیں 3 ماہ کی درآمدت کے برابر ہونا چاہیے، مگر یہ اتنے برے بھی نہیں کہ ہم پریشان ہوں۔


ان کا کہنا تھا رواں سال ہمیں جتنے ڈالرز کی ضرورت ہے وہ ہم آسانی سے پورا کر لیں گے۔

ڈپٹی گورنر کے مطابق دسمبر سے تاحال روپے کی قدر میں 18 فی صد کمی ہوئی، جب کہ 12 فی صد کمی عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اضافے سے ہوئی ہے، ملک کے سیاسی حالات کی وجہ سے بھی روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے،گیس اور آئل کی ایل سیز کنفرم نہ ہونے کی شکایت آئیں تھی مگراب وہ ختم ہو چکی ہیں، نیز آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد انٹرنیشنل بینکوں کی طرف سے کوئی شکایت نہیں آئی






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: