صوابی(چیغہ نیوز) صوابی کے علاقے مانکی میں بارش کا پانی اپنی زمین سے ہمسائے کی زمین میں چھوڑنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 22 سالہ محمد طارق نامی نوجوان کو قتل کر دیا
پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے باچا خان میڈیکل کمپلکس شاہ منصور منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول نے اپنی زمین سے بارش کا پانی ملزمان کی زمین میں چھوڑ دیا تھا جس پر ملزمان غصے میں آگئے اور فائرنگ سے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزم شیر افسر اور معاذ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا
0 coment rios: