میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: ڈی ای او فیمیل

فوٹو :فائل 

 

جنوبی وزیرستان( وسیم محسود سے ) تفصیلات کے مطابق نوتعینات ڈی ای اوفیمیل  جنوبی وزیرستان غلام فاطمہ نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  قبائلی علاقہ جات میں خواتین اساتذہ اور ایجوکیشن کے مسائل باقی علاقوں کی نسبت زیادہ ہیں


ان کا مزید کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہے کہ جنوبی وزیرستان کے سکولوں کو آباد کریں اور جنوبی وزیرستان کے ہر بچی کے ہاتھ میں قلم اور کتاب تھما دیں 
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام قسم کی تقرریوں اور بھرتیوں کی  سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر کی جائے گی 

انہوں نے مزید کہا کہ  تنقید برائے اصلاح کو ہمیشہ خوش آمدید کہتی ہوں  اور امید کرتی ہوں کہ  صحافی برادری اس مشن میں ہمیشہ میرا ساتھ دیں گے




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: