فوٹو :فائل |
لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جو ہونا تھا ہو گیا ، سٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑنا چاہئے ، میں عمران خان کے ساتھ ہوں ، خواہش ہے سٹیبلشمنٹ سے صلح ہو ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ 17 جولائی کو پاکستان کی تاریخ کا اہم الیکشن ہوگا ،قوم توقع رکھتی ہے ضمنی الیکشن میں مداخلت نہیں ہوگی، امید ہے سپریم کورٹ سے اوور سیز پاکستانیوں کو ریلیف ملے گا۔
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ میں نے روکا تھا ، اب واپس کیوں نہیں آرہے ، ان کا بھائی وزیر اعظم اور بھتیجا وزیر اعلیٰ ہے ، اسحاق ڈار واپس کیوں نہیں آرہے ، میں نیب ترمیم کیخلاف عدالت جا رہا ہوں ، جس تیر سے انہوں نے مارا ، اسی تیر سے ہم انہیں ہی ماریں گے ۔
0 coment rios: