بلوچستان(چیغہ نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فرنٹیئر کور کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کیچ کور پل پر چوگان کنڈ کراس کے قریب پاکستانی فورسز ایف سی 147 ونگ کے قافلے کو بم حملے میںنشانہ بنایا گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے سے فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دریں اثناء خضدار میں ایک موٹر سائیکل پر نصب بم کو برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔
فورسز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وڈھ کے قریب ایک ہوٹل پر مشکوک موٹر سائیکل کھڑی تھی۔اطلاع ملنے پرحکام نے موٹر سائیکل کوتحویل میں لیا۔ تلاشی لینے پر 15 کلو دھماکہ خیز مواد پر مشتمل بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا
0 coment rios: