اسامہ بن لادن کی تصویر لگانے کے جرم میں سرکاری افسر معطل

 

photo created : BBC

نئی دہلی (چیغہ نیوز)  بھارتی ریاست اتر پردیش میں القائدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی تصویر لگانے کے جرم میں سرکاری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ایک افسر کو معطل کردیا گیا۔


بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش میں سرکاری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے افسر رویندر پرکاش گوتم کو اسامہ بن لادن کی تصویر لگانے کے جرم میں معطل کردیا گیا ہے، القائدہ کے رہنماء کی تصویر کے نیچے ایک نوٹ لکھا تھا جس میں انہیں “دنیا کا بہترین جونیئر انجینئر” قرار دیا تھا۔


رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کی تصویر اور پیغام کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع کے سینئر افسران نے افسر کی معطلی کا حکم دیا جبکہ القائدہ کے رہنماء کی تصویر بھی ہٹادی گئی۔

aaaa

معطل افسر نے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئےکہا کہ کسی بھی فرد کا کوئی بھی آئیڈیل ہوسکتا ہے، آپ نے تصویر ہٹادی ہے لیکن میرے پاس دیگر کاپیاں موجود ہیں۔




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: