چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عہدہ چھوڑ دیا



 

اسلام آباد (چیغہ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ ان کی جگہ ڈپٹی چیئرمین نیب بطور قائم مقام چیئرمین کے طور پر کام کریں گے۔


نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  جسٹس (ر)  جاوید اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب  ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ قومی اسمبلی میں 26 مئی  کونیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کے تحت  چیئرمین نیب کی تین سالہ مدت کے بعد اسی شخص کو دوبارہ چیئرمین نیب نہیں لگایا جائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کیلئے سابق ججز مقبول باقر اور دوست محمد سمیت 5 نام زیرغور ہیں۔آفتاب سلطان، بشیرمیمن اور گریڈ 22 کے سابق ڈی ایم جی افسر اخلاق تارڑکا نام بھی تجویز کیا گیا ہے






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: