نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے قبائلی خاتون سیاستدان "دروپدی مرمو"کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 64 سالہ "دروپدی مرمو "کا تعلق ریاست اڑیسہ سے ہے اور وہ کئی دہائیوں سے بی جے پی کا حصہ ہیں جب کہ وہ ریاستی گورنر کے طور پر فرائض انجام دے چکی ہیں ،دروپدی مرمو سابق ٹیچر ہیں اور اگر وہ بھارت کی صدر منتخب ہوتی ہیں تو وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی قبائلی رہنما ہوں گی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا ہے کہ دروپدی مرمو نے اپنی ساری زندگی سوسائٹی اور غریب کو اُوپر اٹھانے میں وقف کر دی ہےاور ان کا مینجمنٹ میں بھی اچھا تجربہ اس کے ساتھ ساتھ وہ بطور گورنر ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں،مجھے یقین ہےکہ دروپدی بھارت کی بہترین صدر ہوں گی۔
بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی نے صدر کے امیدوار کے لیے 20 ناموں کا جائزہ لیا جس کے بعد دروپدی کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔دروپدی کا کہنا ہےکہ انہیں ٹی وی کے ذریعے اپنی نامزدگی کا علم ہوا جس پر وہ بے انتہا خوش ہیں۔
بھارت میں صدارتی الیکشن 18 جولائی کو ہوں گے جس کے نتائج کا اعلان 21 جولائی کو ہوگا اور الیکشن میں کامیاب امیدوار موجودہ صدر "رام ناتھ کووند "کی جگہ لے گا۔
بھارت کے موجودہ صدر رام ناتھ کووند کی مدت 24 جولائی کو ختم ہورہی ہے۔
0 coment rios: