لاہور (ویب ڈیسک ) صوبائی دارلحکومت کے علاقے ہڈیارہ میں ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا اور ملزمان نے جاتے جاتے اس سے نقدی بھی چھین لی ، پولیس نے دو مشتبہ ملزمان کو حراست میں بھی لے لیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملزمان کی شناخت ارسلان اور باسط کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے ایک خاتون کو مبینہ طورپر ایک ٹینٹ میں اسلحہ کی نوک پر زیادتی کانشانہ بنایا اور اس پھر اس سے نقدی بھی چھین لی
پولیس کے مطابق ایک پستول، نقدی اور موٹرسائیکل ملزمان سے برآمد کرلی گئی ۔ ایس پی کینٹ نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے کریمینل ریکارڈ کی چھان بین کی جارہی ہے
0 coment rios: