تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں 25سے 30 فیصد تک بڑھ گئیں

فوٹو : فائل 
 

ڈیرہ اسماعیل خان (چیغہ نیوز) گزشتہ 2ماہ کے دوران تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں 25سے 30 فیصد تک بڑھ گئیں ،بھٹوں پر اینٹوں کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا، جبکہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا


تفصیلات کے مطابق سریا ، سمیٹ ، ریت ، بجری ، اینٹوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد نئے تعمیر ہونے والی عمارتوں کا کام روک گیا ہے ، جس کیوجہ سے غریب دیہاڑی دار بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ کارروباری افراد کا کہنا ہے کہ ڈالرز کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے مجبورا قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑرہا ہے۔تاجروں نے سریا، سیمنٹ سمیت دیگر تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے 

حالات کشیدہ ہونے کیوجہ سے عمارتیں تعمیر کرنے والے افراد نے اچانک کام بند کر دیئے ہیں تعمیراتی کام رکنے کیوجہ سے غریب دیہاڑی دار مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔محنت کشوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ تعمیراتی کام سے متعلقہ اشیا کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے تاکہ دیہاڑی دار مزدور اپنے بیوی بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں 




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: