ایم پی اے انیتاء محسود کی قیادت میں اسلام آباد حقیقی ازادی مارچ ٹانک جنوبی وزیرستان قافلہ روانہ

 



ٹانک (چیغہ نیوز ) ٹانک و جنوبی وزیرستان سے قافلے پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیئے ٹانک سے روانہ ہوگئے، قافلے کی قیادت ممبرصوبائی اسمبلی انیتاء محسود کررہی ہیں


جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنان کا قافلہ ٹانک ٹاون ہال سے روانہ ہوگیا ہے، قافلے کے شرکاء نے گاڑیوں  پر پارٹی جھنڈوں  کے علاوہ پاکستان کے جھنڈے لگائے ہوئے تھے،


ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے قافلے  ڈیرہ اسماعیل یارک انٹرچینج کے مقام پر ڈیرہ اسماعیل ریلی میں شامل ہونگے، جہاں سے سی پیک پرجنوبی اضلاع کے ریلیوں کی قیادت علی امین گنڈہ پور کرینگے
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی انیتاء محسود نے کہا کہ روکاوٹیں عبور کرنا پی ٹی آئی کارکنوں کو بخوبی اتا ہے، ایمپورٹیڈ حکومت جتنے جیل بھرنے ہیں بھر لے، پہلی بار جنوبی اضلاع کی خواتین بڑی تعداد میں مارچ میں شامل ہوئی ہیں جوکہ ایک تاریخ ہوگا







SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: