شاہد آفریدی بھی پی ٹی آئی کے حق میں بول پڑے



 

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیے جانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔


ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا "طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق ہم 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔" انہوں نے اپیل کی کہ  اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔ انہوں نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پر بھی زور دیا


 








SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: