بھارت (چیغہ نیوز )بھارت کے معروف گلوکار کرشنا کمار کنناتھ جو کے کے کے نام سے مشہور ہیں کنسرٹ کے دوران انتقال کرگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق 53 سالہ بھارتی گلوکار ایک کنسرٹ کیلئے کولکتہ میں موجود تھے
کنسرٹ کے بعد پلے بیک گلوکار گر گئے اور انہیں شہر کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال کے حکام نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی کو بتایا کہ گلوکار رات 10 بجے کے قریب کولکتہ کے سی ایم آر آئی اسپتال مردہ حالت میں لایا گیا تھا
0 coment rios: