PHOTO: internet source |
ریاض (ویب ڈیسک) گلف کو آرڈی نیشن کونسل (جی سی سی) نے خلیجی ممالک میں سنہ 2026 تک ہوٹلوں کے 10 لاکھ کمروں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے، اس پراجیکٹ میں سعودی عرب سب سے بڑا شیئر ہولڈر ہوگا، نئے ہوٹلوں کی تعمیر کا فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی سیاحت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی نے العربیہ کے حوالے سے بتایا کہ نئے ہوٹلوں کی تعمیر کے باعث سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سٹاف کی شدید کمی کا سامنا ہوگا اور آئندہ چند سالوں کے دوران دونوں ملکوں میں کم از کم 90 ہزار ہنر مند افراد کی کمی ہوگی۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے کی سیاحت کی انڈسٹری نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی کی ہے ، صرف 2019 میں 59.7 ملین سیاحوں نے خطے کا رخ کیا جو 2015 کے مقابلے میں 4.1 فیصد زیادہ ہے۔
0 coment rios: