کابل(چیغہ نیوز ) وزارت مفاد عامہ کی جانب 900 کلومیٹر سڑک ( کابل۔قندہار، قندہار۔ ہرات شاہراہ) کی تعمیرنو میں سرمایہ کاری کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں، تاجروں اور کنسٹریکشنز کو دعوت
افغانستان کے وزارت مفاد عامہ نے کہا کہ ہر سو کلو میٹر کو الگ یونٹ بنادیا گیا ہے، ٹینڈر میرٹ پر دیے جائیں گے۔ دلچسپی لینے والی کمپنیاں اپنے یونٹس کی تعمیر کی مخصوص مدت میں تکمیل کرکے حکومت کے حوالے کرنے کی پابند ہوں گی۔
سرمایہ کاروں کی رقم ٹول ٹیکس سے واپس ادا کی جائے گی۔
واضح رہے اس حوالے سے سرمایہ کاروں اور تاجر تنظیوں کے ساتھ اس سے قبل مشاورتی اجلاس ہوچکے ہیں.
0 coment rios: