کراچی ( ویب ڈیسک) کراچی میں رات بھر بادل برستے رہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق ڈیفنس فیز 4 کمرشل اور 6 کی شاہرات پر پانی کھڑا ہے جکہ فیز فور کے کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ حکومت سندھ نے ان علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی مدد کیلئے پمپ بھیجے ہیں
کراچی میں گزشتہ روز سے آج صبح تک ہونے والی بارش میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر برسی جہاں بارش 201 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
ادھر موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ، کراچی ائیرپورٹ آنے اور جانے والے متعدد فلائیٹیں منسوخ کی گئیں جبکہ بہت سی تاخیر کا شکار ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کے بعد مون سون کے سسٹم کی شدت میں کمی متوقع ہے جبکہ بارش کا موجودہ سپیل کل تک جاری رہے گا۔
0 coment rios: