لائیو سٹریم کے دوران سابق بیوی کو زندہ جلانے والے شخص کو سزائے موت

 


بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں لائیو سٹریم کےد وران اپنی سابق بیوی کو زندہ جلانے والے شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔  سزا  پر عملدرآمد سے پہلے مجرم ٹینگ لو کی جنوب مغربی صوبے سیچوان میں اس کی فیملی سے آخری ملاقات بھی کرائی گئی۔ 


انڈیا ٹوڈے نے چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے حوالے سے لکھا ہے کہ ستمبر 2020 میں ٹک ٹاک کی طرز  کے ویڈیو پلیٹ فارم ڈویِن پر خاتون لائیو سٹریم کر رہی تھی، اسی دوران مجرم نے اسے آگ لگادی۔ خاتون کی کچھ ہفتے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد موت ہوگئی تھی۔واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ملک بھر میں اس پر شدید ردِ عمل آیا تھا۔  


چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ٹینگ لو اور لامو کی جون 2020 میں طلاق ہوچکی تھی۔ اس کے بعد مجرم کی جانب سے بار بار لامو سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ وہ اس سے دوبارہ شادی کرے لیکن خاتون نے انکار کردیا تھا۔ واقعے کے روز جب لامو لائیو سٹریم کر رہی تھی عین اسی وقت ٹینگ اس کے پیچھے نمودار ہوا اور اس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی۔ اسے واقعے کے بعد جلد ہی گرفتار کرلیا گیا اور اکتوبر 2021 میں سزائے موت سنادی گئی تھی۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: