جدہ (ویب ڈیسک ) غلافِ کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ 166 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں پر مشتمل ایک ٹیم سالانہ رواج کے مطابق اگلے ہفتہ کو کعبہ کے غلاف تبدیل کیا جائے گا،حرمین شریفین کے امور کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی نگرانی میں پرانے غلاف کی جگہ نیا غلاف تیار کیا گیا ہے واضح رہی کہ کعبہ کسوہ کے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں تقریباً 200 کاریگر اور منتظم کام کرتے ہیں
کمپلیکس کے شعبہ جات میں لانڈری اور آٹومیٹک ویونگ ڈیپارٹمنٹ، مینوئل ویونگ ڈیپارٹمنٹ، پرنٹنگ ڈیپارٹمنٹ، بیلٹ ڈپارٹمنٹ اور گولڈ تھریڈ ڈیپارٹمنٹ، کسوہ سلائی اور اسمبلنگ سیکشن شامل ہیں، جس میں کمپیوٹرائزڈ سلائی مشین شامل ہے۔ اسکی لمبائی کے16میٹر ہوتی ہے خانہ کعبہ پریڈینسی کے انڈر سیکریٹری سعد بن محمد کے مطابق (غلاف) کسوہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلو گرام خام ریشم استعمال ہوتا ہے، جو کمپلیکس کے اندر سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے، 120 کلو سونے کے دھاگے اور 100 کلو چاندی کے دھاگے استعمال ہوتے ہیں۔
ہر سال غسل کعبہ اور غلاف کعبہ کی تبدیلی خادم الحرمین الشریفین محمد بن سلمان کی جانب سے گورنر مکہ المکرمہ سعود الفیصل ادا کرتے ہیں جس میں مسلمان ممالک کے سفراء بھی موجود ہوتے ہیں گزشتہ دنوں سعودی عرب کی حکومت نے حج کے موقع پر غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی روایت میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اسے اب محرم الحرام کی پہلی تاریخ کو تبدیل کیا جائے گا۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے غلاف تبدیل حج کے موقع پر کیا جاتا تھا تاہم اس سال اس روایت کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور اب اسے یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھی شاہی فرمان جاری کیا گیا تھا۔
0 coment rios: