دوست مزاری کے وکیل نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا

فوٹو :فائل 

 

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) ڈپٹی سپیکر دوست مزاری پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے وکیل عرفان قادر نے  عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے  فل کورٹ کے معاملے پر نظر انی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ 


عدالت سے باہر آکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ چیف جسٹس کو کہا ہے  کہ ہم نےبائیکاٹ کیاہے، ہم فل کورٹ کے معاملے پر نظر ثانی کی درخواست  دائر کریں گے ، یہ ہمارا آئینی حق ہے ، امید ہے کہ فل کورٹ  یہ کیس سنے گا،  ملک میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ چل رہاہے ، میرے موکل ڈپٹی سپیکر  کی ہدایت ہے کہ سماعت کا حصہ نہ بنوں ۔ 


ایک سوال کے جواب میں عرفان قادر نے کہا کہ کیا آپ چاہیں گے کہ آپ کا کیس ایسے  جج کے سامنے لگے جس کا بائیکاٹ لاکھوں لوگ کر رہے ہوں ، سپریم کورٹ  کے پاس مداخلت کا اختیار نہیں ، سپریم کورٹ کو پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا چاہئے ، جن کیسز میں پارلیمنٹ مضبوط ہوتی ہے سپریم کورٹ وہاں مداخلت کر سکتی ہے  مگر پارلیمان میں اکثریت کو اقلیت کے ہاتھوں یرغمال بنا دیا جائے ،سپریم کورٹ  ایسا نہیں کر سکتی ۔ 


عرفان قادر نے کہا کہ   یہاں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے جسے تین جج سن رہے ہیں ،  ایک سیشن پر چھ دن لگا دیے گئے ہیں ، اس سے کیا معاملہ التواء کا شکار نہیں ہو رہا ،  ہم مجبوراً عدالت آئے  کیونکہ ایک تاثر بن رہا تھا کہ ایک مخصوص طبقہ  ہے جو معاملات سنتا ہے ، ہم نے موقع دیا تھا کہ سپریم کورٹ کی ساکھ بحال اور بلند ہو ، ہم انہیں ابھی اور بھی موقع دینگے ۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: