خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والا ڈیرہ دریا پل کنٹینر لگا کر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا

فوٹو :فائل 

 

خیبر پختونخوا(چیغہ نیوز)  خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والا ڈیرہ دریا پل کنٹینر لگا کر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ پل کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی لائینں لگ گئیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے ملتان جانے والے پھنس کر رہے گئے۔ ٹریفک کی بندش کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔ تاہم پنجاب پولیس زرائع نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ الیکشن کے باعث سیکیورٹی خدشات کے باعث ڈیرہ دریا پل بند کیا گیا ہے۔ اگر الیکشن کمیشن اجازات دے تو خیبر پختونخوا سے مسافر گاڑیوں اور مریضوں کو پنجاب داخل ہونے دیا جائے گا۔ ٹریفک کی بندش پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتظامی حکومت مکمل ناکام ہے۔ اربوں روپے سیکیورٹی کے نام پر لگائے جاتے ہیں مگر ملک کی حالت یہ ہے کہ سیکیورٹی خدشات پر عوام کو زلیل و خوار کیا جاتا ہے...




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: