پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کیوں ہوئی؟ مریم نواز نے وجہ بتا دی




 

اسلام آباد (چیغہ نیوز)  وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کے بعد بھی کیوں شروع نہیں ہوسکا؟ اس کی وجہ مریم نواز نے بتادی۔


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک معنی خیز ٹوئٹ کیا ہے جس سے پنجاب اسمبلی میں تاخیر ہونے کی وجہ ظاہر ہوگئی ہے۔


مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنے ساتھ ہونے والے برتاؤ کو بھولی نہیں ہے۔


انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ اب کھیل کے اصول سب کے لیے ایک جیسے ہوں گے اور اس کھیل کو کیسے کھیلنا ہے ن لیگ سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 2018 میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا۔ ان سے دھونس اور دھاندلی کے ذریعے عوام کا دیا گیا مینڈیٹ چھین لیا گیا۔





SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: