سعودی عرب نے مہنگائی سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنا دی

فوٹو :فائل 

 

ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب نے مہنگائی کے ستائے اپنے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان کردیا ہے ۔ 


سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے 20 ارب ریال کی منظوری دے دی ، یہ رقم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر منظورکی گئی۔سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ رقم کا نصف حصہ سوشل انشورنس اور سٹیزن اکاو¿نٹ پروگرام میں جائے گا جبکہ 2 ارب ریال 2022 کے دوران سماجی کفالت کے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ 


سعودی میڈیا کے مطابق سماجی کفالت کے مستحقین کو یہ اعانت صرف ایک بار دی جائے گی۔اس کے علاوہ سٹیزن اکاو¿نٹ پروگرام میں نئے اندراج کی بھی منظوری دی گئی ہےجس کے بعد 8 ارب ریال رواں مالی سال کے ا?خر تک سٹیزن اکاو¿نٹ پروگرام کے صارفین میں اضافی مالی مدد کے طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: