ملک کے بیشتر علاقوں میں 7 جولائی کو موسلا دھار بارش کا امکان

فوٹو :فائل 

 

اسلام آباد (چیغہ نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے ملک کے بیشتر علاقوں میں کل 7 جولائی کو موسلا دھار بارش کے پیش نظر محکموں کو الرٹ کر دیا۔ 


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ مون سون بارشوں میں محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات  کر دی گئی ہے ،  مون سون ہواؤں کا سلسلہ 24 سے 48 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے ،مون سون کے  سپیل میں ہفتے کے آخر تک شدت آسکتی ہے 


دوسری جانب بلوچستان میں دو روزہ بارشوں میں مختلف حادثات  کے دوران  18افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ،  کوئٹہ میں مزید دو افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی تعداد 9 ہو چکی ہے ، لقعہ سیف اللہ میں لا پتہ 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ  ایک کی تلاش جاری ہے ۔ قلعہ سیف اللہ میں  9 افراد لا پتہ تھے 


پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق  کیچ میں 3 بچے سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں ۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: