عمران ریاض کی گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم آگیا


 

اسلام آباد(چیغہ نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کی گرفتاری سے متعلق دائر درخواست کو نمٹادیا ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی


صحافی عمران ریاض کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کو اسلام آباد کی حدود سے گرفتار کیا گیا، نامور صحافی کی غیر قانونی گرفتاری پر آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالت عالیہ توہین عدالت کرنے والوں کو طلب کرکے کارروائی کرے اور عمران ریاض کی فوری رہائی کاحکم دے۔ 


وکیل کے دلائل پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ عمران ریاض کو اسلام آباد سے گرفتارنہ کیا جائے، پنجاب پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کردی گئی ہے گرفتاری کا مقام اٹک ہے، اب یہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ کا ہے۔ 

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائیکورٹ بتائے کہ اسلام آباد کا معاملہ ہے تو پھر درخواست دائر کریں، بعد ازاں اسلام آبادہائی کورٹ نے کیس کو نمٹاتے ہوئے عمران ریاض کے وکیل کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔ گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی یا نہیں، فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کرے گی 


واضح رہے کہ عمران ریاض خان کے وکلا کی جانب سے ان کی گرفتاری اور توہین عدالت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رات گئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ 


چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران ریاض خان کی گرفتاری پر دائر توہین عدالت کی درخواست کو صبح دس بجے سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے جواب طلب کیا تھا






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: