بلوچستان (چیغہ نیوز ) زامران میں پاکستانی فورسز کے گاڑی پر بم حملے میں فورسز اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں
چیغہ نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں زامران کے علاقے نوانو میں پاکستانی فورسز کے گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہیں جس کے نتیجے میں فورسز کے ایک سپاہی شہید اور ایک سپاہی زخمی ہوئے ہیں
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے
دو روز قبل پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے کلیری میں پاکستانی فورسز کے گاڑی پر بم حملہ ہوا تھا جس میں پانچ اہلکاروں کے جاں بحق اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔ مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی
آج زامران میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے
0 coment rios: