پی ٹی آئی کے 30 ارکانِ قومی اسمبلی استعفوں پر تذبذب کا شکار



 

اسلام آباد(چیغہ نیوز)حکومتی پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اور استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے اعلان ہی ان ارکان کی وجہ سے کیا گیا تھا۔  


نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف 6 جون سے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں اور تصدیق کا آغاز کریں گے، اور اس حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے، جن ارکان نے فلور آف دی ہاؤس استعفوں کا اعلان کیا ان کے منظور کرلئے جائیں گے،  اور بعض ارکان جو استعفوں کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں، ان سے رابطے کئے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اور استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے اعلان ہی ان ارکان کی وجہ سے کیا گیا تھا، جو پی ٹی آئی ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے براہ راست رابطے کرکے استعفے منظور نہ کرانا چاہیں ان کے استعفے روکے جائیں گے۔ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی پہلے ہی پی ٹی آئی کو ایوان میں سیاست کرنے کا مشورہ دے چکی ہے۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: