اسلام آباد (چیغہ نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت چار روپے 80 پیسے بڑھانے کی تجویز دی ہے۔ اوگرا کی جانب سے ڈیزل آٹھ روپے 60 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 13 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف آج ہی فیصلہ کریں گے۔
0 coment rios: