پٹرول مہنگا ہوگیا، قیدیوں کو جیل سے عدالت نہ لانے کا فیصلہ

فوٹو : فائل 
 

 اسلام آباد (چیغہ  نیوز ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اڈیالہ جیل کے قیدیوں کی ویڈیولنک حاضری لگانے کا حکم جاری کردیا۔


اے آر وائی نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بڑا اقدام کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو عدالت لانے کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم دیا ہے۔


اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ عطا ربانی نے ماتحت ججز کو احکامات جاری کر دیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ملزمان جن کے چالان ابھی جمع نہیں ہوئے ہیں ان کی حاضری جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے لگائیں تاکہ گاڑیوں کے جیل کے چکر اور سرکاری وسائل کی بچت ہوسکے۔


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد قومی خزانے کو نقصان سے بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سرکلر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دن گیارہ بجے سے ایک بجے تک ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے لیے 5 جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر ہوں گے۔


واضح رہے کہ ملک میں پی ڈی ایم کی مشترکہ حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔


قیمتوں کے اس ہوشربا اضافے کے بعد غریب اور متوسط طبقے کے افراد کی چیخیں نکل گئی ہیں کیونکہ اس اضافے سے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا جس سے ملک میں مہنگائی کی ایک مزید نئی لہر آئےگی۔




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: