image creadet:aftermath.com |
بہاول نگر(ویب ڈیسک ) چشتیاں میں رقم کے تنازعے پر دیور نے اپنی بھابھی کو شدید تشدد کا نشانہ بنادیا۔ ڈاہرنوالہ میں دیور نے بھابھی پر شدید تشدد کیا اور اس کو بالوں سے گھسیٹ کر کمرے میں لے گیا۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل مشترکہ گھر کے درمیان دیوار تعمیر کی گئی تھی۔ دیور سے دیوار کی تعمیر پر خرچ ہونے والی رقم کا تقاضہ کیا تو اس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے بالوں سے گھسیٹا اور کمرے میں لے جاکر بھِی تشدد کیا۔
0 coment rios: