داعش کا موجودہ خلیفہ "ابو حسن الھاشمی" جو "جمعہ عواد ابراھیم البدری" یا "جمعہ بغدادی" کے نام سے جانا جاتا ہے یہ داعش کے پہلے خلیفہ ابوبکر البغدادی کا بڑا بھائی ہے
عراقی و دیگر عالمی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے مطابق "جمعہ البغدادی" اس وقت داعش کے سینئیر ترین لیڈرز میں سے ایک ہے جس کے بارے میں اس سے پہلے تک کسی کو بھی ذیادہ معلومات حاصل نہیں تھیں
یہ ماضی میں بطور داعش کی شوریٰ کاونسل کے سربراہ اور پھر ابوبکر البغدادی کے مشیر کے طور پہ کام کرتا رہا ہے۔ ابوبکر البغدادی کے 2010 میں سامنے آنے کے بعد بھی اس کی شخصیت اور زندگی کی بقیہ
تفصیلات میڈیا اور انٹیلی جنس اداروں سے چھپی رہیں۔ اسامہ بن لادن کی شھادت کے وقت انکے کمپاونڈ سے ملنے والے دستاویزات سے بھی "جمعہ بغدادی" کا نام سامنے آتا ہے لیکن زیادہ تفصیلات نہیں ملتیں
اگر داعش کے اس خلیفہ کی گرفتاری کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ داعش کے لئے اخلاقی طور پہ ایک بڑی شکست ہو گی۔ ابھی تک داعش کی جانب سے اس گرفتاری بارے کوئی موقف سامنے نہیں آیا
0 coment rios: