ٹیسلا کو حادثہ، گاڑی نے آگ پکڑنے کے بعد خود کو لاک کرلیا، اندر موجود شخص زندہ جل کر جاں بحق

 

فوٹو : فائل 


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں میں آئے دن کوئی نہ کوئی خرابی رپورٹ ہوتی آ رہی ہے۔ ابھی چند ہفتے قبل ہی آٹو پائلٹ موڈ پر اس گاڑی کے چھوٹے ہوائی جہاز کو ٹکر ماردینے کی خبر آئی تھی اور اب اس کے خود کار سسٹم کی وجہ سے ایک پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کی موت ہونے کی خبر آ گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈاکٹر عمر اعوان ریاست فلوریڈا کی برووارڈ کاﺅنٹی میں سفر کر رہے تھے جب ان کی ٹیسلا ماڈل ایس کو حادثہ پیش آگیا اور گاڑی کو آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ المناک حادثہ فروری 2019میں پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔ گزشتہ روز پیشی پر عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی تاہم گاڑی نے خودکار طریقے سے اپنے گیٹ لاک کر لیے، جسے نہ اندر موجود ڈاکٹر عمر کھول سکے اور نہ ہی باہر سے پولیس انہیں کھول پائی، جس سے ڈاکٹر عمر گاڑی کے اندر ہی زندہ جل کر مر گئے۔ واضح رہے کہ عدالت میں یہ مقدمہ ڈاکٹر عمر کی اہلیہ للیانا نے دائر کر رکھا ہے، جس میں انہوں نے ٹیسلا کمپنی کو اپنے شوہر کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ٹیسلا کمپنی کی طرف سے اس الزام کی تردید کی گئی ہے۔ 




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: