اسلام آباد(چیغہ نیوز ) پاکستان نے یوکرین کے لیے انسانی بنیادوں پر دوسری امدادی کھیپ روانہ کر دی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق جنگ کی وجہ سے تباہی کا سامنے کرنے والے ملک یوکرین کی مشکل گھڑی میں مدد کے لیے پاکستان کی جانب سے دوسری امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی،امداد میں ادویات، الیکٹرو میڈیکل آلات، بستر اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں، خصوصی سی 139 طیارہ 7.5 ٹن سے زائد امدادی اشیا لے کر یوکرین روانہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق ایک اور سی 130 طیارہ جون میں مزید 7.5 ٹن امداد کے ساتھ روانہ کیا جائے گا۔
پاکستان نے امن پسند قوم کے طور پر تنازعات اور آفات میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا، اور بین الاقوامی اپیل پر ہمیشہ عالمی برادری کے شانہ بشانہ کام کیا۔
یاد رہے کہ 15 ٹن سے زائد پہلی امداد کی کھیپ نور خان بیس سے 2 خصوصی طیاروں کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔
0 coment rios: