ویب ڈیسک ( چیغہ نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کپتان کی کردارکشی کیلئے دونوں جماعتیں اپنے لوگ استعمال کررہی ہیں
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے متعلق مبینہ آڈیو بیان پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے متعلق آڈیو جعلی اور بے بنیاد ہے، قوم جانتی ہے جعلی آڈیوز وڈیوز کی فیکٹری کہاں ہے، لگتا ہے فسادی خاتون کے ہمنوا اب بلاول ہاؤس میں بھی ہیں، این آر او کیلئے لیٹنے والے عمران خان پر این آر او کی بات کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی سیاست کو آکسیجن دینے کیلئے ایسی حرکات کررہی ہے، کپتان کی کردارکشی کیلئے دونوں جماعتیں اپنے لوگ استعمال کررہی ہیں، فیصلہ زرداری یا ان کے امپورٹڈ ہمنواؤں نے نہیں عوام نے کرنا ہے۔
0 coment rios: