وزیراعظم ریلیف پروگرام سے ماہانہ 2 ہزار روپےحاصل کرنے کا طریقہ



 

ویب ڈیسک(چیغہ نیوز) وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ روز غریب طبقے کے لیے ماہانہ 28 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جس کے تحت ملک کے 1 کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے۔


اس حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذکورہ 2 ہزار روپے آئندہ ماہ جون سے فراہم کیے جائیں گے، ملک میں 37 فیصد غریب ترین لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے اور اس پروگرام میں بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام کے 73 لاکھ افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 

 مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس سکیم میں "786" نمبر پر شناختی کارڈ بھیجا جائے اور جو مستحق ہوگا اسے فوری رقم دی جائے گی جن کی ماہانہ آمدن 40 ہزار سے کم ہو وہ میسج کریں اور ان کو پیسے فراہم کیے جائیں گے۔





SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: