لاہور(چیغہ نیوز) پنجاب پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے جائیداد کے لالچ میں سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کچھ روز قبل اندھے قتل کا معاملہ، لاہور پولیس نے حل کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں رونما ہونے والی واردات سے علاقے میں کہرام مچ گیا، انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق سگے بھائی نے جائیداد کے لالچ میں دوست کیساتھ مل کر اپنے بھائی کو قتل کیا تھا۔
ملزم نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد موت کو خودکشی کا رنگ دینے کےلیے مقتول ساجد سعید کے گودام میں آگ لگائی اور سر میں گولی ماری۔
0 coment rios: