جہیز کا معاملہ؛ تین بہنوں کی بچوں کے ہمراہ خودکشی

 

فوٹو : فائل 


نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں سسرال کی جانب سے جہیز کے معاملے پر زد وکوب کیے جانے پر ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں نے اپنے دو بچوں کے ہمراہ خود کشی کرلی


غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خود کشی کرنے والی بہنوں میں سے دو حاملہ بھی تھیں، والدین کی طرف سے جہیز نہ ملنے پر سسرالی انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس سے تنگ آکر تینوں لڑکیوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا


رپورٹ میں بتایا گیا کہ بہنوں نے اپنے دو بچوں 4 سالہ بیٹا اور 27 دن کے بیٹے کے ساتھ خودکشی کی۔ لڑکیوں کی عمریں 25، 23 اور بیس سال تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجستھان کے ضلع جے پور میں تین بھائیوں کی شادی مذکورہ تینوں لڑکیوں سے ہوئی تھی اور سب ایک ہی گھر میں رہتے تھے۔ خودکشی کے بعد اہل خانہ کو خط ملا جس میں لکھا تھا کہ ہم اب اس دنیا سے جارہے ہیں، اس طرح روز روز مرنے سے اچھا ہے ایک ہی بار دم نکل جائے، ہماری موت کی وجہ سسرال والے ہیں






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: