بلدیاتی انتخابات: چمن میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ


فوٹو : فائل 

 

چمن(چیغہ نیوز ) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران چمن ڈسٹرکٹ کے ایک وارڈ میں ہوائی فائرنگ کی گئی


تفصیلات کے مطابق چمن میں میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 3 پر پولنگ شروع نہ ہو سکی، پولنگ کے سامان سے 2 بیلٹ پیپرز غائب تھے جس پر سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی اور ہوائی فائرنگ شروع ہو گئی

وارڈ نمبر 3 میں ہوائی فائرنگ کی اے آر وائی نیوز کی خبر پر ڈی آر او سہیل الرحمان پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے، پولیس اور انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا


اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر مرکزی کنٹرول روم سے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کر رہے ہیں، انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: