گیم کے لئے موبائل نہ دینے پربھائی نے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا


 

نئی دہلی(چیغہ نیوز ) بھارت میں ویڈیو گیم کھیلنے کے لئے موبائل نہ دینے پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں 16 سالہ لڑکے نے ویڈیو گیم کے لئے موبائل نہ دینے پراپنے 11 سالہ چھوٹے بھائی کوقتل کردیا اورلاش کنوئیں میں پھینک دی۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان موبائل پرویڈیو گیم کھیلنے کے لئے جھگڑا ہوا جس کے دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کے سرپرپتھر مارکرقتل کردیا،بھائی کوقتل کرنے کے بعد لڑکے نے اپنے والدین سے جھوٹ بولا کے چھوٹا بھائی اپنے آبائی علاقے چلا گیا ہے 

تاہم جب والدین نے معلومات حاصل کیں اورجھوٹ سامنے آیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔ والدین کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔





SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: