فوٹو :فائل |
لاہور (ویب ڈیسک)کراچی سے لاپتہ ہونے کےبعد لاہور میں آکر شادی کرنے والی دعا زہرا کی عدالتی حکم پر کراچی روانگی سے قبل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے
سوشل میڈیا پر دعا زہرا کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں پولیس وین اور سیکیورٹی کے لیے مختص افراد کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور کی ضلع کچہری کے مجسٹریٹ نے عدالت میں پیشی سے قبل دعا زہرا کی کسی سے بھی ملاقات نہ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے دعا زہراکو لاہور سے کراچی بھیجنے کا حکم دے دیا، لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے دعا زہرہ کو عدالت میں پیشی کے لیے کراچی منتقل کرنے سے متعلق تحریری حکم جاری کیا اور کہا کہ دعا زہرہ کو بحفاظت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی کی عدالت میں پیش کیا جائے
0 coment rios: