لندن(ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ5 برسوں سے مشکلات میں ہے ، سب مل کر کوشش کریں گے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں
نجی ٹی وی "جیونیوز" کے مطابق نوازشریف کا کہناتھا کہ قوم بھی ملک کی ترقی کیلئے دعا کر ے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہو گیاہے جس کے تحت حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر منتخب ہوئے اور انہوں نے آج عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے ۔ گزشتہ روز کے اجلاس میں چوہدری پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ حاصل کیے لیکن ڈپٹی سپیکر نے شجاعت حسین کا خط موصول ہونے پر( ق) لیگ کے 10 ووٹوں کو مسترد کرتے ہوئے رولنگ جاری کر دی جس کے باعث پرویز الہیٰ کامیاب نہیں ہو سکے ۔

0 coment rios: