ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

فوٹو :فائل 

 

اسلام آباد (چیغہ نیوز) وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس کے تحت ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔ 


تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل 2022 سے پنشن میں 10 فیصد اضافے اور یکم جولائی 2022 سے پنشن میں 15 فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا۔ 


نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاق کے تمام ریٹائرڈ ملازمین ، مسلح افواج، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کے ملازمین کیلئے ہوگا۔ 


نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں15 فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی کو ہونیوالے ریٹائرڈ ملازمین پربھی ہوگا اور نئے اضافے سے 2016 سے 2021 تک کے اضافے ازخود ختم ہوجائیں گے






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: