ٹانک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جانبحق

فوٹو :فائل 

 

خیبر پختونخوا(چیغہ نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ،جاں بحق ہونے والے شخص میں  ایک کا نام حمید شاہ بیٹنی  جبکہ دوسرے نام ناہید بیٹنی بتایا جاتا ہیں 


زرائع کے مطابق  نصران ٹو داؤد خیل روڈ نزد اسلامی مدرسہ گاؤں نصران حدود تھانہ گل امام ٹانک میں تین ملزمان نامعلوم مسلحہ موٹرسائیکل سواروں نے حمید شاہ ولد عزیز قوم بیٹنی  ٹانک لیویز پولیس کنسٹیبل متعینہ DC آفس ٹانک اور  ناہید خان ولد نظر خان قوم بیٹنی سکنہ عمر آڈہ ٹانک خاصہ دار  پولیس ٹانک کو روک کر دونوں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر دونوں پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کی ہے 


جس کے نتیجے میں ناہید خان موقع پر جانبحق ھوا ہے. جبکہ حمید شاہ شدید زخمی ہوا جو زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا  جوکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے  علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: