نا معلوم افراد کا سیکورٹی فورسز کے پوسٹ پر حملہ

 

فوٹو :فائل 


بلوچستان(چیغہ نیوز ) بلوچستان  کے ضلع بولان میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے پوسٹ کو حملے کا  نشانہ بنایا


اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے نودگہار میں ٹاکری کے مقام پر قائم سیکورٹی فورسز کے پوسٹ پر مختلف ہتھیاروں سے حملہ کیا،دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جبکہ بعدازاں حملہ آور فرار ہوگئے


حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں ماضی بھی فورسز پر حملے ہوئے ہیں جن میں انہیں جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں

گذشتہ دنوں پیراسماعیل کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میں انہیں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حملے کی ذمہ داری علاقے میں متحرک تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نےقبول کی تھی


آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: