پیٹرول کے بعد گیس بھی مہنگا کردیا گیا

 

Get this image on: Wikimedia Commons


اسلام آباد (چیغہ نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اگلے ہی روز لیکویفائڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ 


ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے  ہوگئی ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہونے کے بعد  گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔







SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: