ایک نامعلوم نمبر سے دھمکیاں دی جارہی ہیں، عمران خان



پنجاب (چیغہ نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ایک نامعلوم نمبر سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں خوشاب میں بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ٹیلیفون کل جس کا نمبر نہیں آتا وہاں سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لاہور میں بیٹھے ایک آدمی کا مشن ہے کہ کسی نہ کسی طرح چوروں کو الیکشن جتوا دیں۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور میں مسٹر ایکس بیٹھا ہوا ہے میں کہوں گا نہیں خود اندازہ لگالیں، 2013 میں بھی اس نے دھاندلی کرائی تو اس کو اینٹی کرپشن کے ہیڈ سے نوازا گیا، آج چیف الیکشن کمشنر کی بیوی کو بڑا عہدہ دیکر دھاندلی کرائی جائیگی لیکن یہ دھاندلی تو کیا دھاندلا بھی کرلیں انشااللہ ہم ان کوشکست دینگے، میں لاہور والے کو بھی بتا رہا ہوں تم نے جو مرضی کرنا ہے کرو تم خود کو صرف ذلیل کرو گے، لوگ تمہیں برا بھلا کہیں گے، تم نے جتنی دھاندلی کرانی ہے کرالو لیکن دھاندلی کے باوجود اتوار کو ضمنی الیکشن  کے نتائج آئیں گے تو حمزہ ککڑی جو پہلے ہی غیر آئینی وزیراعلیٰ ہے اس کی یہ حیثیت بھی ختم اور واپس جائیگا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ صحافیوں، سیاستدانوں میں خوف طاری کررہے ہیں ،دہشت پھیلا رہے ہیں، لیکن کان کھول کر سن لو ہم وہ لوگ ہیں جو کسی صورت امریکا کی غلامی نہیں کریں گے، یہ الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے، ایک ایک نوجوان نے ذمے داری لینی ہے، شریف برادران اور ان کے بچوں نے کبھی کوئی چیز ایمانداری سے نہیں کی، بزنس میں کرپشن، الیکشن میں دھاندلی ،عدالتوں میں جھوٹ بولتے ہیں۔




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: