اسلام اباد (چیغہ نیوز) سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 21 رنز بنا کر انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 10 ہزار رنز مکمل کیے۔
قومی ٹیم کے کپتان پاکستان کی جانب سے تیز ترین 10 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 228 اننگز میں عبور کیا۔
بابر اعظم سے قبل جاوید میانداد نے یہ کارنامہ 248 اننگز میں جبکہ سعید انور نے 255 اننگز میں انجام دیا۔
0 coment rios: