اینکر عمران ریاض کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا



اینکر پرسن عمران ریاض خان کو بیرون ملک جانے کی کوششوں کے دوران دبئی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے کیونکہ وہ ملک بھر میں درج بغاوت کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں عمران ریاض نے کہا کہ وہ کچھ طبی ٹیسٹ کے لیے دبئی جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ مجھے جیل میں کچھ ایسا کھلایا گیا جو میرے لیے جان لیوا ہو سکتا ہے، جو ثابت کرنے کے لیے میں اپنے ٹیسٹ کروانا چاہتا تھا




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: