لکی مروت (چیغہ نیوز) لکی مروت کے علاقے محلہ مچن خیل میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس آفیسر گل رحمان کو شہید کر دیا۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے مچن خیل میں پولیس آفیسر گل رحمان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر شہید ہوگئے۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سٹی ہسپتال منتقل کردیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
0 coment rios: